Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldلندن میں امریکی سفارتخانہ کے پاس مشتبہ پیکیج میں دھماکہ، گیٹویک ایئرپورٹ...

لندن میں امریکی سفارتخانہ کے پاس مشتبہ پیکیج میں دھماکہ، گیٹویک ایئرپورٹ کرایا گیا خالی، برطانیہ میں الرٹ


امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ مقامی افسران لندن میں امریکی سفارتخانہ کے باہر ایک مشتبہ پیکیج کی جانچ کر رہے ہیں، پولیس موجود ہے اور احتیاطاً پونٹن روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

user

لندن میں جمعہ کے روز اس وقت ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب وہاں موجود امریکی سفارتخانہ کے پاس ایک پیکیج میں دھماکہ ہو گیا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو نائن ایلمس میں امریکی سفارتخانہ کے پاس ایک کنٹرولڈ دھماکہ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں ایک مشتبہ پیکیج ملنے کی خبر ملی تھی، اور پھر اس پیکیج میں دھماکہ ہوا جس کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور مصروف ترین گیٹویک ایئرپورٹ کو خالی کرایا گیا ہے۔ گیٹویک ایئرپورٹ پر ایک افرا تفری والا ماحول دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ وہاں لوگوں کو اس قدم کی وجہ نہیں بتائی جا رہی ہے۔

اس درمیان لندن میں امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ ’’مقامی افسران لندن مین امریکی سفارتخانہ کے باہر ایک مشتبہ پیکیج کی جانچ کر رہے ہیں۔ میٹ پولیس موجود ہے اور احتیاط کے طور پر پونٹن روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں