Saturday, December 28, 2024
ہومWorldکونسے 2ملک شینگن ممالک کا حصہ بننے کو تیار؟تفصیل جانیے

کونسے 2ملک شینگن ممالک کا حصہ بننے کو تیار؟تفصیل جانیے



(24 نیوز )مزید 2 ممالک آئندہ برس شینگن ممالک کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رومانیہ اور بلغاریہ آئندہ سال جنوری میں شینگن ممالک کا حصہ بن جائیں گے،ہنگری کے وزیر داخلہ سینڈور پنٹر نے رومانیہ اور بلغاریہ کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ممالک شینگن اسٹیٹس حاصل کرنے کے ایک قدم قریب ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، رومانیہ اور بلغاریہ کو مکمل شینگن ممالک قرار دینے کا فیصلہ اگلے ماہ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ اجلاس میں ہوگا،فی الحال  رومانیہ اور بلغاریہ صرف اپنے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے لیے شینگن علاقے کے رکن ہیں اور  ان کی زمینی سرحدوں پر آزاد آمد رفت کی اجازت نہیں ہے،اس وقت 27 ممالک شینگن کی مکمل رکنیت رکھتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں