Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanاپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی جس کے تحت چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری دی۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں پراجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کر لی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پروگرام کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، 50 ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلیے اخوت کو ٹرانسفر کیا گیا جس میں 38 ہزار کی تصدیق مکمل کر لی گئی۔

پروگرام کے تحت 20900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دیں اور 8424 کے کاغذات مکمل جھان بین کر لی گئی۔ پروگرام کے پورٹل کے رجسٹرڈ یوزر کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور پورٹل پر گھروں کیلیے سوا تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ جون 2025 تک 47 ہزار گھر اور اگلے دسمبر تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔

مریم نواز نے پراجیکٹ کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے جو ضرور پورا کریں گے، نعروں اور دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدے کو ضرور نبھائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں