اس دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی تشکیل کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ یہ پارٹیاں دو سال قبل عمران خان کو ہٹانے کے لیے ایک وسیع اتحاد میں شامل ہوئی تھیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ”فیصلہ آنے کے بعد قوم کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ ہمیں قومی مفاد میں آگے بڑھنا ہے۔‘‘