Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationکوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ہڑتال کا...

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ہڑتال کا تیسرا روز


— فائل فوٹو

کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر علامتی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق او پی ڈیز میں ڈاکٹرز کی ہڑتال صبح 8 سے 11 بجے تک کی جا رہی ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 2 دسمبر سے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ ہو گا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیلتھ کمیٹیوں کا سربراہ ضلعی حکام کی بجائے محکمۂ صحت سے مقرر کرنے اور محکمۂ صحت میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں