Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldٹرمپ کی ٹیم میں ایک اور ہند نژاد کو بڑی ذمہ داری،...

ٹرمپ کی ٹیم میں ایک اور ہند نژاد کو بڑی ذمہ داری، جئے بھٹاچاریہ بنائے گئے این آئی ایچ ڈائریکٹر


جئے بھٹاچاریہ نے خود کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے این آئی ایچ ڈائریکٹر کے طور پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ نامزد کیے جانے سے میں کافی پُرجوش ہوں اور فخریہ محسوس کر رہا ہوں۔ ہم امریکی سائنسی اداروں میں اصلاح کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ لوگ پھر سے ان پر یقین کر سکیں۔ ساتھ ہی امریکہ کو پھر سے صحت مند بنانے کے لیے بہترین سائنسی نتائج سامنے لائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں این آئی ایچ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات ادا کرنے کے لیے جئے بھٹاچاریہ، ایم ڈی، پی ایچ ڈی کو نامزد کرکے پُرجوش ہوں۔ وہ ملک کی طبی تحقیق کی ہدایت کرنے اور اہم ریسرچ کے لیے رابرٹ ایف۔ کینیڈی جونیئر کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس سے صحت شعبہ میں بہتری آئے گی اور لوگوں کو تحفظ ملے گی۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں