Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldسری لنکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی لاکھوں افراد بے گھر

سری لنکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی لاکھوں افراد بے گھر



کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میں طوفان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ 

ڈان نیوز کے مطابق سیلاب  میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 افراد لاپتا ہیں، اب یہ طوفان سست ہوکر بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں گھر زیر آب آنے کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار لوگ اپنی رہائش گاہیں چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جنوب مغربی خلیج بنگال پر موجود گہرا دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔سمندری طوفان (سائیکلون) شمالی بحر اوقیانوس میں سمندری طوفانوں (ہری کین) یا شمال مغربی بحرالکاہل میں آنے والے طوفانوں کے مساوی ہیں، جو خطے کے لیے باقاعدہ اور مہلک خطرہ ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں