Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanپنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات شاہد ندیم صدر منتخب وزیر اعلیٰ...

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات شاہد ندیم صدر منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مبارکباد


(24 نیوز)پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات ،میاں شاہد ندیم صدر اور قاضی طارق جنرل سیکرٹری منتخب،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف و دیگر کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں میاں شاہد ندیم صدر اور قاضی طارق جنرل سیکرٹری، عامر سہیل ،فاروق جوہری,حسن حفیظ نائب صدر اور  عدنان لودھی خزانچی ،فرید صدیق، عمران راج اور عدنان بھٹی جوائنٹ سیکرٹری پی یو جے منتخب ہو گئے۔مجلسِ عاملہ میں رانا مظہر ،عثمان علی ،افضل چوہدری ،علی ربانی ،رانا اشفاق ،سلمان اعوان ،میاں عامر ،عبدالرحمن ،راشد وٹو ،وسیم چوہدری اور شوکت علی منتخب ہوئے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی پنجاب یونین آف  جرنلسٹ  کے نومنتخب صدر میاں شاہد ندیم اور دیگر عہدیدارو ں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی جناب ملک ظہیر  اقبال چنٹر،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور مثبت  صحافت کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں