Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے ٹاسک فورس قائم

ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے ٹاسک فورس قائم


فائل فوٹو

ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے تحت جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 

ٹاسک فورس کے قیام کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔

جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں، جس کا کام حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس 10 دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کر کے حکومت کو پیش کرے گی۔

ٹاسک فورس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈائریکٹر آئی بی بھی شامل ہیں۔

اسکے علاوہ ٹاسک فورس میں جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے نمائندے بھی شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں