Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی...

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان


ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے ڈی بی نے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی، فراہم کردہ رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر بنانے کے لئے استعمال ہوگی، شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، رقم کے ذریعے ایوی ایشن انڈسٹری میں کاربن کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں