(24نیوز)9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی،جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سےعدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل دیئے گئے،اسپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیئے۔
بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،عمر ایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری،زرتاج گل، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو گرفتار کرلیا۔