Tuesday, December 24, 2024
ہومBusiness سرکاری ملازمین کی پنشن میں سالانہ اضافہ ختممراسلہ جاری

 سرکاری ملازمین کی پنشن میں سالانہ اضافہ ختممراسلہ جاری



(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کر دیا ۔

   سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تمام محکموں کو نئےمراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے .

محکمہ خزانہ پنجاب نے 3 طرز کی پیشن میں سالانہ اضافہ ختم کیاہے ،  پنشن میں اضافے پر بندش کا آغاز آج سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہو گا۔

سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے تمام انتظامی سیکریٹریز اور سربراہوں  کو مراسلہ بھیج دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق  ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پینشن میں بھی کٹوتی ہوگی، جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پینشن میں2 فیصد کمی ہوگی.

58سالہ شخص کی پینشن میں 4فیصد،57سالہ شخص کی پینشن میں6فیصد کمی ہوگی جبکہ  56سالہ شخص کی پینشن میں 8 فیصد اور 55 سالہ شخص کی پینشن میں دس فیصد کمی ہوگی۔

سیکرٹری خزانہ کا کہناتھا کہ تمام محکمے نئے مراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں