Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanعمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی



پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے گرفتاری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی پی او اٹک اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ 19 دسمبر تک پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، ضمانت کے باوجود 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل کے باہرسے گرفتار کیا گیا، عمر ایوب کو حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں