Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی:کیا پاکستانی مؤقف کی جیت ہوگی؟

چیمپئنز ٹرافی:کیا پاکستانی مؤقف کی جیت ہوگی؟



(24 نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کا مضبوط مؤقف،بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی جاری ہے،کیا کوئی بڑی خبر سامنے آسکتی ہے؟

خبر ہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والی عالمی کرکٹ بورڈ کی ابھی تک شروع نہیں ہوسکی،اس کے بارے میں چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملتوی ہوگئی ہے مگر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی اجلاس کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے انکار کردیا ہے اور ساتھ ہی قوم کو امید بھی دلائی ہے کہ پاکستانی مایوس نہ ہوں ۔

دبئی سےمعلوم ہواہے کہ آئی سی سی کو بھارت کی طرف سے ایک معقول جواب کا انتظار ہے اور جیسے ہی وہ جواب ملے گا ۔معاملات طے ہو جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق اگر وہ جواب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طے شدہ فارمولے کے مطابق ہوا تو اس کے بعد میٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس کے فوری بعد فائنل اعلان کردیا جائے گا۔چیمپینز ٹرافی کا شیڈول بھی جاری کیا جائے گا ۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ آج ہی یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ بھارت کہاں کھیلے گا؟

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں