Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsشام میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال


شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے دفتر خارجہ نے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ امور نے شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا ہے۔

پاکستانی شہری اور ان کے اہلخانہ ٹیلیفون، ای میل کے ذریعے یونٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فون نمبر 051-9207887 اور ای میل mailto:This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کو سہولت فراہمی کے لیے مکمل طور پر سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں پاکستان کے سفارتخانے سے واٹس ایپ اور ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، دمشق میں واٹس ایپ 927138990963 اور 822127987963 پر رابطہ کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری دمشق میں ای میل mailto:This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں