Thursday, December 26, 2024
ہومWorldٹیکس کیوں کاٹا؟ صارف نے بینک منیجر کی پٹائی کردی ویڈیو وائرل

ٹیکس کیوں کاٹا؟ صارف نے بینک منیجر کی پٹائی کردی ویڈیو وائرل



(ویب ڈیسک)بھارتی شہر احمدآباد میں ایک صارف نے ٹیکس کے کٹنے پر بینک منیجر کی دھلائی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد کے یونین بینک میں پیش آیا جہاں جمن راول نامی صارف نے اپنی رقم کو فکسڈ ڈپازٹ کروایا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمن راول مبینہ طور پر فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے پر غصہ ہوا، جمن راول نے پہلے اپنے غصے کا اظہار بینک منیجر پر کیا لیکن یہ بات اس حد تک بڑھ گئی کے جمن اور بینک منیجر کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتیوں کیلئے محفوظ قرار دیدیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ خبروں کی بھی زینت بنی جس میں دونوں کو بری طرح لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمن راول کی والدہ اور بینک کے سکیورٹی گارڈ نے لڑائی کو ختم کرواکر معاملے کو حل کروایا۔

ضرور پڑھیں:’’چلو چلو دہلی چلو‘‘ بھارت میں کسانوں کی تحریک پھر متحرک





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں