Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldشام کی جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد

شام کی جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد



   (24 نیوز)شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل کے حوالے سے مزید ہولناک انکشافات سامنے آ گئے ہیں ، جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دمشق کے قریب واقع بدنام زمانہ صیدنایا جیل، جسے ’’انسانی مذبح خانہ‘‘ کہا جاتا ہے، سے برآمد کی جانے والی مشین  قیدیوں کے جسموں کو کچلنے کےلیے استعمال کی جاتی تھی۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایک ہائیڈرولک مشین کو دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ رسیاں اور تھیلے بھی  موجود ہیں، جو مبینہ طور پر قیدیوں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال ہوتے تھے۔

 ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پھانسی کے بعد، قیدی کو مشین میں ڈال کر کاغذ کی طرح کچل دیا جاتا تھا۔ مشین کے نیچے خون کے بہاؤ کے لیے راستے بنائے گئے ہیں اور پھر باقیات کو ایک تھیلے میں ڈال کر جیل سے باہر پھینک دیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کی شام کے تین بڑے فضائی اڈوں پر بمباری 

خیال رہے کہ  شامی جنگجوؤں نے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں قیدیوں کو اس جیل سے آزاد کروایا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں