Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی 15خوارج ہلاکایک سپاہی شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی 15خوارج ہلاکایک سپاہی شہید


(احمد منصور) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،فورسز کے کامیاب کارروائی کے دوران 15 خوارج ہلاک ہوگئے،شرپسندوں کےخلاف بہادری سے لڑتے ہوئےسپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کی تحصیل سمبازا میں سیکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،آپریشن میں 15 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دوران آپریشن اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد  کیا گیا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن میں سپاہی عارف الرحمان خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہوئے، 32سالہ سپاہی عارف الرحمن کا تعلق مانسہرہ سے تھا،سپاہی عارف الرحمن نے دہشتگردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کو خارجی  دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاستی اداروں کےخلاف پروپیگنڈا،پی ٹی آئی کے 23 کارکن گرفتار،150 سے زائد مقدمات درج





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں