Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessاورنج لائن اور میٹرو میں سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر

اورنج لائن اور میٹرو میں سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر



(دُرِ نایاب) ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں اورنج لائن اور میٹرو کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کرایے میں پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ایسے کم سے کم کرایہ بیس سے بڑھا کر پچیس جبکہ زیادہ سے زیادہ چالیس سے بڑھا کر پینتالیس کردیا گیا ہے۔

لاہور فیڈرز روٹ کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کرایے میں بھی پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ایسے کم سے کم کرایہ پندرہ سے بڑھ کر بیس جبکہ زیادہ سے زیادہ بیس سے بڑھ کر پچیس روپے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایل این جی کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کمی آ گئی

اسی طرح ملتان میں بھی میٹرو بس کا فلیٹ کرایہ بیس سے بڑھا کر پچیس کردیا گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ اورنج لائن سمیت لاہور میں ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافے کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں