Saturday, December 28, 2024
ہومSportsعماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم—فائل فوٹو

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

عماد وسیم کا سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا بیان
عماد وسیم کا سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا بیان

اس حوالے سے عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔ 

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں