Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanجعل ساز نت نئے طریقوں سے لوٹنے لگے نیب نے عوام کو...

جعل ساز نت نئے طریقوں سے لوٹنے لگے نیب نے عوام کو خبردار کر دیا


(عثمان خان)جعل ساز نت نئے طریقوں سے عوام سے محنت کی کمائی لوٹنے لگے، قومی احتساب بیورو نے عوام کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔

نیب کے جاری کردہ انتباہ میں جاری،جعلسازی اور فراڈ لوٹ مار کے مختلف طریقوں کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے، نیب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عوام❌غیر رجسٹر ڈ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت نا کریں ❌اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر جواب یا تفصیلات نا دیں❌سرمایہ کاری کے بدلے میں غیر حقیقی انعام کا وعدہ بھی فراڈ کی ایک قسم  ہے ❌‏(Cryptocurrency) کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے بھی محتاط رہا جائے❌عوام غیر قانونی ڈپازٹ اور پرائیویٹ لون ایپس پر بھی اعتبار نا کریں❌ملٹی لیول مارکیٹنگ، پونزی سکیمیں اور آن لائن لاٹری جیسے فراڈ اور سکیم سے محفوظ رہیں❌‏(BISP) فنڈز کے جعلی پیغامات ❌فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ (Forex trading)‏❌آن لائن ملازمت / ویزا فراڈ❌جعلی انشورنس کوریج کی پیشکش❌مالی فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچیں ❌عوام اپنی ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات ( پاس ورڈ یا پن کوڈ) مت دیں❌زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں مت آئیں،تصدیق کرلیں کہ سرمایہ کاری کی سکیم متعلقہ ریگولیٹر / مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔

نیب کی طرف سے انتباہ کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کی شرائط و ضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیں،احتیاط، پچھتاوے سے بہتر ہے،باخبر رہیں محفوظ رہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں