Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار اہم وجہ...

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار اہم وجہ سامنے آ گئی



(24نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ٹیمیں جوہانسبرگ میں مدمقابل آئیں گی جہاں پر آج مطلع ابر آلود ہے۔سٹیڈیم کے اطراف میں بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا جبکہ موسم خرابی کی وجہ سے گراونڈ سٹاف نے پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا ہے۔حفاظتی اقدامات کے تحت ٹاس میں تاخیر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔  تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستان الیون میں عثمان خان کی جگہ سلمان آغا کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر  اور  محمد عرفان خان شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج رات 9بجے جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خبردارہوشیار!محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں