(وقار منگی) خیرپور پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کچے کے علاقے میں سرچنگ/کومبنگ آپریشن،2 روپوش ملزمان سمیت 20 مشتبہ افراد گرفتار۔
ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی پیر گوٹھ کی سربراہی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے آج کچے کے علاقے میں فیض محمد بنڈو، پریالوء، ببرلوء، عبدالرحمن انڑ، برادی جتوئی، پیرگوٹھ کےمختلف جگہوں پر سرچنگ / کومبنگ آپریشن کیا گیا.
مزید پڑھیں:“پشپا2″کے سپرسٹارالوارجن جیل سے رہا،مداحوں سے معافی مانگ لی
ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلعہ بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں,جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایس سی سی پی خیر پور نے کہا ہے کہ کوئی بھی مجرم خود کو قانون کے حوالے کریگا اس کے ساتھ قانونی مدد کی جائے گی،ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیح ہے.