Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessروس کا بڑا معاشی نقصان ہوگیا

روس کا بڑا معاشی نقصان ہوگیا



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ اسود میں طوفان کے نتیجے میں روس کے  دو آئل ٹینکرز، وولگو نیفت-212 اور وولگو نیفت-239 ڈوب گئے، جس کے بعد امدادی اور صفائی کا کام جاری ہے۔ اس کام میں ٹگ بوٹس، ہیلی کاپٹرز اور 50 سے زائد عملے کے ارکان  شامل ہیں۔ بی بی سی کے مطابق روسی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات مجرمانہ غفلت کے امکان کے تحت کی جا رہی ہیں۔

روسی وفاقی بحری اور اندرونِ ملک آبی ٹرانسپورٹ ایجنسی  نے اپنے بیان میں کہا “آج بحیرہ اسود میں طوفان کے نتیجے میں دو ٹینکرز وولگو نیفت-212 اور وولگو نیفت-239 ڈوب گئے۔ ان جہازوں پر بالترتیب 15 اور 14 افراد پر مشتمل عملہ  موجود تھا۔ حادثے کے نتیجے میں تیل کی مصنوعات کا اخراج ہوا ہے۔”

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، دونوں ٹینکرز تقریباً 4,200 ٹن تیل کی لوڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تیل کے اخراج کی مکمل مقدار تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں