Monday, December 23, 2024
ہومRegionalپانچ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا

پانچ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر تاندلیانوالہ میں پانچ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تاندلیانوالہ کے تھانہ باہلک کے علاقے میں مبینہ بد فعلی کے بعد پانچ سالہ بچے کو  قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ تھانہ باہلک اراضی دھن سنگھ پنڈی شیخ موسی میں پیش آیا۔ ملزمان وقاص سمیت تین ساتھیوں نے سرسوں کے کھیت میں لے جاکر مبینہ زیادتی کی اور پھر قتل کر کے فرار ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔بچے کے قتل پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔سی پی او نے لواحقین کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں