Saturday, January 4, 2025
ہومSportsچیمپئینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی



(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

ٹورنامنٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے ساتھ آئی سی سی  کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان متوقع ہے ، چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی جبکہ 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ گزشتہ ہفتے چھٹی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوسکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : زرتاج گل کوبڑاریلیف مل گیا

ادھر ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی، بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی نے پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر براڈ کاسٹرز کے اعتراض کی وجہ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈےآج کھیلا جائے گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لیے راولپنڈی کرکٹ میچز سے محروم رہ سکتا ہے، براڈکاسٹرز نے ٹورنامنٹ کو 4 الگ الگ مقامات سے نشر کرنے پر لاجسٹک مسائل اور اخراجات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

براڈکاسٹرز کے اعتراض پر ہوسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچز محض تین مقام کراچی، لاہور اور دبئی تک محدود رکھا جائے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان سے محض کچھ روز قبل راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز نہ ہونے کی خبر مقامی شائقین کرکٹ کے لیے ایک دھچکا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں