Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Education2018 سے ابتک 9294 اتائی کلینکس سیل کیے گئے، سندھ ہیلتھ کیئر...

2018 سے ابتک 9294 اتائی کلینکس سیل کیے گئے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن


سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کا کہنا ہے کہ 2018 سے نومبر 2024 تک 9 ہزار 294 اتائی کلینکس سیل کیے گئے، اس عرصہ میں 3 ہزار 989 کلینکس دوبارہ کھلے جنھیں دوبارہ سیل کیا۔ 

سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے 2018 سےاب تک 13 ہزار 403  لائسنس جاری کیے۔ 

اعلامیہ کے مطابق 2018 سے اب تک ایک ہزار 639 سرکاری ہیلتھ یونٹس اور اسپتالوں کو لائسنس جاری کیے۔ 

کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2018 سے ابتک 353 شکایات موصول ہوئیں، سات سال میں 244 شکایات کا ازالہ کیا اور 109 شکایات تاحال زیر التوا ہیں۔

کمیشن اعلامیہ کے مطابق سندھ بھر میں 673 اسپتالوں، 2646 کلینکس، 127 میٹرنٹی ہوم، 803 طب، 1109 ہومیوپیتھی اور 4 ہزار 206 آئی پی سی ٹریننگز کرائی گئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں