Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationفضا میں موجود پلاسٹک کے ذرات سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا...

فضا میں موجود پلاسٹک کے ذرات سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق


— فائل فوٹو

امریکی تحقیق کے مطابق فضا میں موجود پلاسٹک کے ننھے ذرات سے مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

امریکی ماہرین نے حال ہی میں ایک طبی تحقیق کی ہے، جس میں اس بات کا جواب تلاش کیا گیا ہے کہ دنیا میں کینسر کی مخصوص اقسام بہت تیزی سے کیوں پھیل رہی ہیں۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضا میں موجود پلاسٹک کے ننھے ذرات ممکنہ طور پر متعدد امراض کا باعث بنتے ہیں۔

پلاسٹک کے ذرات پر ہونے والی 3 ہزار تحقیقی رپورٹس کے تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ ان سے صحت کو سنگین مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، مثال کے طور پر مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ آنتوں کے کینسر کا سامنا بھی ہو سکتا ہے اور پھیپھڑوں کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ ذرات ممکنہ طور پر پھیپھڑوں میں دائمی ورم کا باعث بنتے ہیں جس سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

واضح رہے کہ پھیپھڑوں کا کینسر دنیا میں سرطان کی سب سے عام قسم ہے جبکہ آنتوں کا کینسر تیسری عام ترین قسم ہے۔

محققین کے مطابق پلاسٹک کے ننھے ذرات فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں مضرِ صحت مادے کا کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہم یہ پہلے سے جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی کی یہ قسم صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے، یہ پہلا جامع تجزیہ ہے جس میں مائیکرو پلاسٹک پر ہونے والے تحقیقی کام کا جائزہ لیا گیا۔

ان میں سے بیشتر تحقیقی رپورٹس میں جانوروں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی مگر محققین کے مطابق ان رپورٹس کے نتائج کا اطلاق انسانوں پر بھی ہو سکتا ہے کیونک ہمیں بھی پلاسٹک کے ذرات کی آلودگی کا سامنا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہم طبی اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان شواہد کا جائزہ لیں جن میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا ہے، جیسے یہ آنتوں اور پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں