Monday, December 23, 2024
ہومSportsنیوٹرل وینیو سے متعلق کل فیصلہ ہو جائے گا محسن نقوی

نیوٹرل وینیو سے متعلق کل فیصلہ ہو جائے گا محسن نقوی



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیوٹرل وینیو کیا ہوتا ہے اس پر کل فیصلہ ہوجائے گا، کرکٹ کا کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو خوشخبری ملے گی، یہاں بڑا ایونٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی نئی بلڈنگ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گی، اطراف میں 2700 گاڑیوں کی پارکنگ بھی بنائی جا رہی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیم کے جنگلے تبدیل کیے جارہے ہیں جس سے ویو بلاک نہیں ہوگا، ایل اِی ڈی لائٹس لگائی جارہی ہیں اور 25 جنوری تک نئی اسکرین بھی آجائے گی۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ کراچی سے منتقل کیا جاسکتا ہے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی سیریز کا میچ یہاں کرایا جاسکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں