Monday, December 23, 2024
ہومScience and Technologyفراڈ ویب سائٹس سے بچانے والا گوگل کروم کا نیا اے آئی...

فراڈ ویب سائٹس سے بچانے والا گوگل کروم کا نیا اے آئی فیچر



(ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے مشہور براؤزر گوگل کروم ایک نئے اے آئی ٹول کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے جو آن لائن فراڈیوں یعنی scams سے بچنے میں مدد کرے گا۔

فیچر فی الحال ٹرائل کے مرحلے میں ہے، یہ فیچر ویب پیجز کا تجزیہ اور اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا وہ مشکوک تو نہیں، یہ ٹول ڈیوائسز پر لارج لینگویج ماڈل(ایل ایل ایم) نامی اے آئی ٹیک کا استعمال کرتا ہے۔

اس فیچر کو سب سے پہلے ایک چینل Leopeva64 نے رپورٹ کیا۔ یہ چینل اقاعدگی سے ویب براؤزر کی خصوصیات کو ہائی لائٹ کرتا رہتا ہے جن کا ٹرائل جاری ہوتا ہے۔

Leopeva64 نے براؤزر پر ایک فلیگ دریافت کیا تھا جسے ‘کلائنٹ سائیڈ ڈیٹیکشن برانڈ اینڈ انٹینٹ فار اسکیم ڈیٹیکشن’ کے نام سے فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کروم کے تجرباتی براؤزر کینری کے تازہ ترین ورژن میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہم برائیڈل کیٹیور ویک: روایت،جدت اورسٹائل کا دلکش اظہار

یہ فلیگ کسی بھی ویب پیج کے مواد کی چھان بین کرتا ہے اور یہ معلوم کرتا ہے کہ وہ کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور آیا وہ مواد ویب سائٹ کے مطلوبہ مقصد یا برانڈ کے مطابق ہے یا نہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں