Monday, December 23, 2024
ہومBusiness  سرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری کم سود پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ 

  سرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری کم سود پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ 



اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) اور صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) کے افسران کے لیے ایک قرض اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت وہ محض 2 فیصد مارک اپ پر فنڈز حاصل کر سکتے ہیں۔

 نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی فنانس سیکرٹری مجاہد شیر دل کر رہے ہیں، تاکہ اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ یہ اقدام افسران کو مالیاتی معاونت فراہم کرتا ہے، جس میں قرض کی حد ان کے گریڈ کے مطابق مقرر کی گئی ہے جو کچھ یوں ہے۔ 

گریڈ 17 کے افسران زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے تک کے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔گریڈ 18 کے افسران کے لیے 1.5 کروڑ روپے تک، 
گریڈ 19 اور 20 کے افسران زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ روپے تک، سینئر افسران، گریڈ 21 اور 22 کے، 25 کروڑ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔
یہ سکیم افسران کو ان کی ضروریات کے مطابق مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں