Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsمعروف اداکارہ نے ہدایتکار پر ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا

معروف اداکارہ نے ہدایتکار پر ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا


ہالی ووڈ اداکارہ اور مشہور اداکار ریان رینالڈ کی اہلیہ بلیک لائیولی نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے فلم کے ہدایتکار پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

اداکارہ نے مقدمے میں فلم پروڈکشن کے دوران ہدایت کار جسٹن بیلڈونی کے مبینہ رویے اور حرکات سے متعلق کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ بلیک لائیولی رواں سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم (It Ends with Us) میں کام کررہی تھی، جس کی شوٹنگ کے دوران تعلقات خراب ہونے کے کچھ ماہ بعد اب اس مقدمے کی خبر سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب جسٹن بیلڈونی کے وکیل نے مقدمے کے جواب میں الزامات کو جھوٹا اور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ چھوڑنے اور پروموشن نہ کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز پر بھی اثر پڑا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں