Monday, December 23, 2024
ہومPakistanعمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا

عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے بیرسٹر سیف کو وزیر اعلی خیبر پختوانخوا علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
نجی ٹی وی سما نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سیف کو علی امین گنڈا پورکی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں سے مذاکراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کا اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماو¿ں سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے اور وزیراعلیٰ ہاو¿س میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے۔
علی امین گنڈا پور کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے رہنماﺅں پیرپگارا اور ذوالفقار مرزا سے بھی اسی ہفتہ ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مذاکراتی عمل میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماءاسلام ( جے یو آئی ) سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں