Thursday, January 2, 2025
ہومSportsپی سی بی کی جانب شکریہ, سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا...

پی سی بی کی جانب شکریہ, سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا موقف سامنے اّ گیا



(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کی، میں نے بطور ٹیم ڈائریکٹر نئے کردار کو مثبت انداز اور بڑے جزبے کے ساتھ قبول کیا، مگر بدقسمتی کے ساتھ نئی پی سی بی مینجمنٹ نے 4 سال کے کنٹریکٹ کو دو ماہ میں بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’گھر کی مرغی دال برابر‘‘علی ظفر کا جذباتی ویڈیو پیغام

انہوں نے مزید کہا کہ میری پاکستان کرکٹ کے لئے نیک خواہشات ہیں، ہمیشہ کی طرح تمام تر ذمہ داریوں کا جوابدہ ہوں، تمام کرکٹ اور غیر کرکٹ حقائق کو ظاہر کروں گا جو خراب کارکردگی کا باعث بنے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں