Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsخراب فارم سے نبرد آزما وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو ’داخلی...

خراب فارم سے نبرد آزما وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو ’داخلی چیلنج‘ میں بھی شکست کا سامنا


بارڈر-گواسکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ ملبورن میں 26 دسمبر یعنی جمعرات سے کھیلا جانے والا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کسی بھی صورت میں اس میچ میں جیت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ فی الحال ٹیسٹ سیریز1-1 سے برابر ہے۔

وراٹ کوہلی اور روہت شرما / تصویر: آئی اے این ایس

user

آسٹریلیا میں جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم زبردست تیاری کر رہی ہے۔ ملبورن میں 26 دسمبر سے شروع ہو رہے میچ میں ہندوستانی ٹیم کسی بھی صورت میں جیت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ فی الحال ٹیسٹ سیریز1-1 سے برابر ہے دونوں ٹیموں کی کوشش ہوگی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں جیت کے ساتھ سیریز میں برتری حاصل کرے۔ اس درمیان ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں کچھ ’آپسی چیلنجز‘ بھی چل رہے ہیں۔ دراصل فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 3 الگ الگ گروپوں میں تقسیم کر کے 300 ڈالر کی بازی لگا دی، جو ہندوستانی روپے میں 25000 سے زیادہ ہوتے ہیں۔ کرکٹ میں خراب فارم سے پریشان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی ٹیم اس ’فیلڈنگ ڈِرل‘ میں بھی جیت درج نہیں کر پائی۔ اس داخلی چیلنج یعنی انٹرنل چیلنج میں نوجوان وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل کی ٹیم نے بازی مار لی۔

واضح ہو کہ ’فیلڈنگ ڈِرل‘ مقابلے کے لیے ہندوستانی ٹیم کو 3 گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے گروپ کی کپتانی کی ذمہ داری سرفراز خان کو سونپی گئی تھی۔ اس ٹیم میں وراٹ کوہلی، دیودت پڈیکل، ابھیمنیو ایشورن، ہرشت رانا اور یشسوی جیسوال تھے۔ دوسرے گروپ کے کپتان محمد سراج تھے۔ اس ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہل، رشبھ پنت، آکاش دیپ اور نتیش کمار ریڈی تھے۔ تیسرے گروپ کے کپتان دھرو جوریل تھے جس میں جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، رویندر جڈیجہ، شبھمن گل اور واشنگٹن سندر تھے۔

’فیلڈنگ ڈِرل‘ کے مقابلے میں دھرو جوریل کی ٹیم نے بازی مار لی۔ اس کھیل کو کھیلنے کا طریقہ یہ تھا کہ تینوں گروپس کو 3 ہدف دیے گئے تھے۔ جس میں بڑی وکٹ پر ڈائریکٹ تھرو مارنے پر 1 پوئنٹ ملنا تھا۔ چھوٹی وکٹ پر ڈائریکٹ تھرو مارنے پر 2 پوائنٹس ملنے تھے، جبکہ ایک چھوٹے سے بلیک مارکر پر تھرو مارنے پر 4 پوائنٹس ملنے تھے۔ اس مقابلے میں دھرو جوریل کی ٹیم نے بازی مار لی۔ ان کے لیے جسپریت بمراہ اور پرسدھ کرشنا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایک طرف جہاں کرشنا نے 4 پوائنٹس والے ہدف پر درست نشانہ لگایا، وہیں جسپریت بمراہ نے 2 پوائنٹس والے ہدف پر کئی بار درست نشانے لگائے۔ اس مقابلے میں جیت کے ساتھ ہی دھرو جوریل کی ٹیم کو 300 ڈالر (تقریباً 25000) روپے مل گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں