Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsیکم جنوری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یکم جنوری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان


متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت اور انسانی وسائل کی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند ہوں گے۔

چھٹی کا اعلان سال نو کے جشن کو منانے اور سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ متوقع آمد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا سال سب کےلیے خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور سال ہو۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایسے پروگرامز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ سال نو کی چھٹی پہلے صرف سرکاری ملازمین کو دی گئی تھیں تاہم اب پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں