Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldمالدار مردوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن انجام کو پہنچ گئی

مالدار مردوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن انجام کو پہنچ گئی



(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو مالدار مردوں سے شادی کر کے انہیں لوٹ رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے متعدد امیر مردوں سے شادی کی اور انہیں لوٹنے کے بعد پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا۔

بھارتی پولیس کے مطابق  لٹیری دلہن اتراکھنڈ کی رہنے والی ہے جس کا نام سیما عرف نکی ہے، خاتون کی پہلی شادی 2013 میں آگرہ کے ایک تاجر سے ہوئی تھی، کچھ عرصے بعد اس نے اس شخص کے خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور سمجھوتے کے طور پر 75 لاکھ روپے وصول کیے۔

پھر سال 2017 میں سیما نے گروگرام کے ایک سافٹ ویئر انجینئر سے شادی کی جس کے بعد اس سے علیحدگی کے بعد شوہر سے بطور تصفیہ 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بچے کے نام پر میاں بیوی میں اختلاف شدت اختیار کرگیا، طلاق لینے عدالت پہنچ گئے

بعد ازاں لٹیری دلہن نے 2023 میں جے پور کے ایک تاجر سے شادی کر لی لیکن جلد ہی 36 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی لے کر اس کے گھر سے فرار ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کے بعد جے پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیما کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق سیما نے میچ میکنگ سائٹس پر اپنے متاثرین کو تلاش کیا، عام طور پر وہ اُن مردوں سے رابطہ کرتی تھی جو یا تو طلاق یافتہ یا اپنی بیویاں کھو چکے ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مالدار افراد سے شادی کی اور تصفیہ کے طور پر تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے کا بینک بیلنس قائم کیا۔

مزید پڑھیں:جنگ سے تنگ اسرائیلی ملک چھوڑنے پر مجبور





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں