Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبابر اعظم کا شادی شدہ کھلاڑیوں پر دلچسپ تبصرہ

بابر اعظم کا شادی شدہ کھلاڑیوں پر دلچسپ تبصرہ


پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے ساتھی ہم منصبوں کو لاجواب کردیا۔

لاہور کے پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں میزبان زینب عباس نے تمام ٹیمز کے کپتان سے سوال جواب کیے۔

اسی دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ایک بار پھر ساتھی کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ ’آپ شادی کب کر رہے ہیں؟‘

محمد رضوان کے سوال پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ ’اکیلے میں بتاؤں گا‘۔

موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میزبان زینب عباس نے بھی لگے ہاتھوں بابر اعظم پر زور دیتے ہوئے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور شان مسعود کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ’ان دنوں شادیوں کا کافی چرچہ ہے، ماشاء اللہ سب کی ہوگئی ہے آپ کی بھی ہوگئی، ان کی بھی ہوگئی‘۔

ابھی زینب عباس ٹیمز کے کپتان کی جانب اشارہ کر ہی رہی تھیں کہ بابر اعظم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ’ جن کی شادی ہو گئی ہے، ان کی شکلیں دیکھیں ناں‘۔

بس پھر کیا تھا، بابر اعظم کا یہ کہنا تھا کہ سب ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

اس کے بعد شاداب خان نے فوراً تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ ’میں تو خوش ہوں‘۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں