Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanانتخابات میں دھاندلی کیخلاف آج یوم سیاہ منائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

انتخابات میں دھاندلی کیخلاف آج یوم سیاہ منائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن



کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے نتائج کالعدم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی، جعلی نتائج، مینڈیٹ پر قبضے، الیکشن کمیشن کی نا اہلی اور شفاف و منصفانہ انتخابات میں ناکامی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ 16فروری کو پورے شہر میں یوم سیاہ منایا جائے گااور سینکڑوں مقامات پر مظاہرے کیے جائیں گے، جماعت اسلامی دھاندلی کے خلاف حیدرآباد ٹول پلازہ پر جی ڈے اے کے احتجاج میں بھی شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹراسامہ رضی،جنرل سیکرٹری منعم ظفر،نائب امیر راجہ عارف سلطان،سٹی کونسل کے رکن قاضی صدر الدین، ابن الحسن ہاشمی اورسیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ایسی پارٹی جس کا ٹریک ریکارڈ دہشت گردی، بھتہ خوری اور نفرت و تقسیم کی سیاست ہے ،اسے دوبارہ مسلط کرنا نہ صرف کراچی، بلکہ صوبے اور پورے ملک کے ساتھ دشمنی، جمہوری رائے اور آئینی و قانون کی پامالی ہے، عوام نے گھروں سے نکل کر جن لوگوں کو مسترد کر دیا ہے، انہیں زبردستی مسلط کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انٹر سال اوّل کے متنازع نتائج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بھی ثابت ہوا ہے کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں