Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanپاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا:...

پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: صدر مملکت


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، پاکستان قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے ایران میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے پر اپنے ردعمل میں صدر عارف علوی نے کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، دیگر ممالک سے بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنےکی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے، صدر نے ایرانی شہریوں کو نقصان سے بچاتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے واضح کیا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ چیلنج ہے، جس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں