Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanجسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں...

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت    



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انتظامی جج کےعہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں