Thursday, December 26, 2024
ہومBusiness  باسمتی چاول کے حقوق پاکستان سے واپس لینے کیلئے بھارت یورپی...

  باسمتی چاول کے حقوق پاکستان سے واپس لینے کیلئے بھارت یورپی عدالت پہنچ گیاد رخواست دائر



 برسلز ( آئی این پی )بھارت نے باسمتی چاول کو اپنا پروڈکٹ قرار دلوانے اور شناخت پاکستان سے واپس دلوانے کیلئے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔اس سے قبل یورپی یونین نے بھارت کی درخواست کو مسترد کر کے باسمتی چاول کو پاکستان کی شناخت و پروڈکٹ قرار دیا تھا۔
اب  بھارت نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے اور باسمتی چاول کی ملکیت حاصل کرنے کیلیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔یورپی یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کی رسائی اسلام آباد کے ساتھ اس کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچائے گی۔واضح رہے کہ چاولوں کی اقسام میں باسمتی کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور اس کو بریانی، پلاؤ کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں پکوان باسمتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں۔
ویسے تو یہ چاول پاکستان اور بھارت دونوں میں پیدا ہوتا ہے اور یورپ میں اس کی برآمد دونوں ممالک کی جانب سے ہوتی ہے لیکن بھارت کی جانب سے باسمتی چاول کو اپنے ٹرید مارک کے طور پر منسلک کرنے کی کوششوں میں لگا رہا ہے جس پر اسے ایک بار پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت کے اس عمل سے پاکستان میں نہ صرف چاول کی پیداوار بلکہ پاکستان کی برآمدی منڈی کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں