Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsکافی پینے کی عادت کا بہترین فائدہ دریافت

کافی پینے کی عادت کا بہترین فائدہ دریافت


محققین نے سر اور گردن کے کینسر کے خطرے میں کمی کے حوالے سے کافی اور چائے کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی زیادتی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

چائے یا کافی دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزانہ استعمال کرتے ہیں اور یہ بعض کینسروں کے خلاف حفاظتی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے کینسر جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دو مقبول مشروبات سر اور گردن کے کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں جو کہ عالمی سطح پر ہونے والے تمام کینسروں میں سے 6 فیصد ہیں۔

محققین نے 14 بین الاقوامی مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں تقریباً 25,000 شرکا شامل تھے۔ شرکا نے روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ یا سالانہ کافی یا چائے کی مقدار کی معلومات فراہم کیں جس کے ساتھ محققین نے ان کی صحت کے نتائج کا تجزیہ کیا۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ چار کپ سے زیادہ کافی پینے سے سر اور گردن کے کینسر کے مجموعی خطرے میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی۔

تاہم وہیں دوسری جانب روزانہ ایک کپ سے زیادہ چائے پینے سے حنجری (laryngeal) کینسر کا خطرہ 38 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں