Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsپاک افغان سرحد سے متعلق جغرافیہ اور بین الاقوامی قانون کے حقائق...

پاک افغان سرحد سے متعلق جغرافیہ اور بین الاقوامی قانون کے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے: دفترخارجہ


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاک افغان سرحد کی قانونی حیثیت پر من گھڑت دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان عبوری نائب وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد سے متعلق جغرافیہ، تاریخ اور بین الاقوامی قانون کے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان فریق پاکستان کے حقیقی سلامتی کے خدشات کو دور کرے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے نائب عبوری وزیر خارجہ شیر محمد عباس استنکزئی کی جانب سے ایک بیان دیا گیا تھا جس کے مطابق افغانستان ڈیورنڈ لائن کو کبھی بھی سرحد تسلیم نہیں کرے گا۔

افغانستان سے سوویت یونین کے انخلا کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر لوگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیر محمد عباس استنکزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین اب بھی لائن کے دوسری طرف ہے، افغانستان آنے کے لیے افغان عوام کو ویزے اور پاسپورٹ کا اصول ہمیں قبول نہیں، ہم نے ڈیورنڈ کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں