Friday, December 27, 2024
ہومPakistanخواتین پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر کو تشدد کا...

خواتین پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پھر کیا ہوا؟



اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد بلیوایریا میں خواتین پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بائیکیا رائیڈر زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بلیوایریا میں خواتین اہلکاروں نے پارسل تاخیر سے لانے پر بائیکیا رائیڈر پرتھپڑوں کی بارش کردی، خواتین اہلکاروں کے تشدد سے بائیکیا رائیڈر شدید زخمی ہوگیا۔

جرائم کو قابو کرنے کے ذمہ دار افسران خواتین کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف بائکیا رائیڈر اعجاز کا کہنا ہے کہ میں پارسل لے کر آیا تھا، میرا فون آف بند ہوگیا تھا، جس  کی بناء پر تاخیر ہوئی، میں پارسل لے کر پہنچا تو خواتین اہلکاروں نے پارسل تاخیر سے لانے گالیاں دیں، تشدد کا نشانہ بنایا اورمجھ پرتھپڑوں کی بارش کردی۔

بائیکیا رائیڈرنے مزید کہا کہ ون فائیو پرکال کرنے کے باوجود بھی پولیس میری مدد کو نہیں پہنچی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے واقعہ نوٹس لے کر تشدد کرنے والی پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور واقعہ کی انکوائری کے لیے 2 افسران پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں