Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsجانیے رات کے وقت بچوں کی کھانسی کو روکنے کا طریقہ علاج

جانیے رات کے وقت بچوں کی کھانسی کو روکنے کا طریقہ علاج


سردیوں کے موسم میں بچوں اور بڑوں میں نزلہ زکام کی شکایت عام ہے۔ لیکن چھوٹے بچوں میں یہ شکایت زیادہ پریشانی کا باعث ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنی تکلیف کا اظہاربول کر نہیں کرپاتے۔ خاص طور پر جب بچہ رات کو سوتے وقت زیادہ کھانسنے لگے تو مسئلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

اگر آپ کے گھر میں بھی چھوٹا بچہ ہو اور اسے رات میں زیادہ کھانسی ہونے لگے تو یہ گھریلو علاج آزمائے جاسکتے ہیں ۔ جن پرعمل کر کے بچوں کو کھانسی میں آرام مل سکتا ہے۔

بچے کو کمبل سے نہ ڈھانپیں
اگر آپ کے بچوں کو نزلہ زکام زیادہ ہورہا ہے تو اسے سوتے وقت بازار میں دستیاب کمبل سے نہ ڈھانپیں۔ ان کمبلوں سے بچے کو زیادہ پسینہ آتا ہے اور جسم کےٹھنڈے ہونے کا خدشہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کھانسی بھی بڑھ سکتی ہے۔ کمبل سے بہتر ہے کہ بچے کو لحاف اوڑھائیں اور کاٹن کے ساتھ اونی کپڑے پہنائیں۔ بچے کو سوئیٹر بھی نہیں پہنائیں۔

پان کے پتوں سے سینکیں
اگر رات میں بچے کی کھانسی بڑھ جائے توایک پان پر سرسوں کا تیل لگا کر کڑاہی میں گرم کریں اور گرم ہونے پر اسے بچے کے سینے پر رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے بچوں کو قدرتی بخارات ملتے ہیں اور کھانسی میں بھی آرام آ جاتا ہے۔

ان چیزوں کا بنڈل بنالیا جائے

ایک سوتی کپڑے میں ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ اجوائن اور دوسے تین لونگ ڈال کر پین پر گرم کر کے سینے پر لگائیں۔ اس سے بچے کو کھانسی سے بھی آرام ملتا پے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں