Sunday, December 29, 2024
ہومWorldافسوسناک خبر!تیزبارش کے دوران بس پل سے گر گئی ہلاکتیں

افسوسناک خبر!تیزبارش کے دوران بس پل سے گر گئی ہلاکتیں



(ویب ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں تیز بارش کے دوران بس پل سے گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پل پر کوئی ریلنگ نہیں تھی جو بس کو نالے میں گرنے سے روک سکے جس کے باعث بس پل سے نیچے جا گری اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بس 20 سے زیادہ مسافروں کو لے کر تلونڈی سبو سے بھٹنڈہ جا رہی تھی, مقامی رہائشی لوگوں کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور  لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔

ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا ڈرائیور کے بس کا کنٹرول کھونے میں تیز بارش کا کوئی کردار تھا یا ڈرائیور کی غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے غزہ میں ہسپتال کے قریب بم برسا دئیے، 45 افراد شہید





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں