Sunday, December 29, 2024
ہومWorldسال نو پر دبئی کا محنت کشوں میں انعامات تقسیم کرنے کا...

سال نو پر دبئی کا محنت کشوں میں انعامات تقسیم کرنے کا اعلان



(ویب ڈیسک)دبئی میں سال نو کی آمد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور  اس مرتبہ سال نو منانے کیلئے نیا انداز اپنایا گیا ہے۔

حکام نے سال نو کی آمد پر محنت کشوں کیلئے خصوصی مراعات اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش مزدوروں اور محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے، محنت کش ہمارے پارنٹر ہیں ان کے ساتھ مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر 2 دن محنت کشوں کے لیے ہائی سپیڈ مفت انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے بطور تحفہ ملیں گی،  محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔محنت کشں کو 30 فری ٹکٹس دیئے جائیں گے جبکہ 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔

حکام نے اعلان کیا ہےکہ محنت کشوں کے لیے القوز، محسنہ، جبل عل میں نئے سال کی تقریبات ہوں گی، محنت کش تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں:اوپر والا جب بھی دیتاہے’’چھپڑ‘‘ پھاڑ کر دیتا ہے،ابوظہبی میں ایشیائی شخص کی کروڑوں کی لاٹری نکل آئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں