Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اتنے ہی سنجیدہ جتنے...

پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اتنے ہی سنجیدہ جتنے ہم ہیں: رانا ثنا اللہ



(24 نیوز)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اُتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں مگر وہ یہ بات کھل کر نہیں کرسکتے کیونکہ اُنہیں اپنے سوشل میڈیا سے اتنی گالیاں پڑتی ہیں کہ وہ خود مشکل میں آجاتے ہیں۔

 رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج اگر بات یہاں تک پہنچ گئی ہےتواس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم اور الزامات کاعمل دخل ہے،انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک مکمل ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثانوں پر سودا کرنے کو تیار ہوتی ہیں، بلاول بھٹو

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 2021 میں جب کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پالیسی کے حوالے سے بریفنگز ہوتی تھیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیر اعظم شرکت تک گوارا نہیں کرتے تھے حالانکہ وزیراعظم کو ہی ایسی پالیسز پر حتمی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اُتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں مگر وہ یہ بات کھل کر نہیں کرسکتے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں