Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanاحسن اقبال کا میجر اویس عارف شہید کے خاندان سے اظہار یکجہتی

احسن اقبال کا میجر اویس عارف شہید کے خاندان سے اظہار یکجہتی



(اشتیاق ربانی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے شکرگڑھ میں شہید میجر اویس عارف کے گھر جا کر ان کے خاندان سے اظہار یک جہتی کیا اور ملک کی حفاظت کے لیے ان کی قربانی کو سراہا، ساتھ ہی سیاسی استحکام، اصلاحات، اور فوج  کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے شکرگڑھ میں ایم این اے انوارالحق اور ایم ایل اے اکمل سرگالہ کے ہمراہ  شہید میجر اویس عارف کی رہائش گاہ پر ان کے والد اور عزیز اقارب سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ شہید  کے نام پر ایک شاہراہ بنائی جائے گی اور یادگار قائم کی جائے گی۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر اویس نے ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور پوری قوم ان کے احسانات کی مقروض ہے۔

 احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی آزادی اور ایٹمی پروگرام کی بدولت خود مختار ملک ہے جسے کوئی باہر سے ڈکٹیشن نہیں دے سکتا،  انہوں نے سیاسی استحکام اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور اداروں پر حملہ آوروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور اداروں پر حملہ آوروں کو معافی دینا  دہشت گردوں کو معاف کرنے کے مترادف ہوگا،اور کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات آئین و قانون کے دائرے میں ہی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے نےائیر بس طیاروں کا معطل کمپوننٹ پروگرام بحال کردیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں